ڈیرہ غازیخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائن کے علاقے بھٹہ کالونی سے اغوا ہونے والے شہری محمد احمد کو ایک گھنٹے کے اندر اس کی گاڑی سمیت بحفاظت بازیاب کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان محمد احمد کو اس کی گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں
ڈیرہ غازیخان پولیس کی بروقت کارروائی، مغوی شہری ایک گھنٹے کے اندر گاڑی سمیت بحفاظت بازیاب

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 22 مئی (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سول لائن کے علاقے بھٹہ کالونی سے اغوا ہونے والے شہری محمد احمد کو ایک گھنٹے کے اندر اس کی گاڑی سمیت بحفاظت بازیاب کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان محمد احمد کو اس کی گاڑی سمیت اغوا کر کے فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا۔واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان صادق بلوچ نے مغوی کی جلد بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا۔بروقت حکمت عملی، ناکہ بندی اور تعاقب کے نتیجے میں پولیس نے مغوی محمد احمد کو صرف ایک گھنٹے کے اندر اس کی گاڑی گرینڈی سمیت بحفاظت بازیاب کر لیا، جبکہ اغوا کار اپنی گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی استعمال شدہ گاڑی قبضے میں لے لی ہے۔اس مشترکہ کارروائی میں ایس پی انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ او سول لائن، ایس ایچ او گدائی، ایس ایچ او صدر اور دیگر پولیس ٹیموں نے حصہ لیا۔پولیس کے مطابق اغوامیں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔








