ڈیسکون آکسی کیم اور لمز کے درمیان ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کا معاہدہ

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی معروف کیمیکل کمپنی ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لئے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، اس معاہدے کے تحت ایک مکمل طور پر فنڈڈ تحقیقاتی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔یہ معاہدہ لمز کے شعبہ کیمسٹری اور کیمیکل انجینئرنگ کے ساتھ کیا گیا ہے جس کا مقصد انڈسٹری اور تعلیمی …

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان کی معروف کیمیکل کمپنی ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لئے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، اس معاہدے کے تحت ایک مکمل طور پر فنڈڈ تحقیقاتی منصوبہ شروع کیا جائے گا۔یہ معاہدہ لمز کے شعبہ کیمسٹری اور کیمیکل انجینئرنگ کے ساتھ کیا گیا ہے جس کا مقصد انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو بڑھانا اور مقامی سطح پر سائنسی تحقیق و جدت کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر علی چیمہ، پرووسٹ طارق جدون اور ڈین ڈاکٹر والٹر شوارزاکر کے علاوہ کیمیکل انجینئرنگ کے فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ ڈیسکون آکسی کیم کے سی ای او یاسر صدیق شیخ نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں ریسرچ اور جدت کو فروغ دینا اور ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے جو ملک کی صنعتی ضروریات کو پورا کر سکے۔یہ معاہدہ ملک میں پائیدار ترقی اور مقامی ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔