لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ڈیف کرکٹ ورلڈ کپ 2026متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 24سے 31اکتوبر 2026تک منعقد ہوگا۔یہ تاریخی عالمی ایونٹ دنیا بھر کے بہترین بہرے کرکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا جو کھیل کے جذبے، شمولیت اور اعلی کارکردگی کے عزم میں متحد ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی غیر معمولی صلاحیتوں، …
ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کاورلڈ کپ کا اعلان ، میزبانی متحدہ عرب امارات کرے گا

مزید خبریں
لاہور۔28اکتوبر (اے پی پی):ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ڈیف کرکٹ ورلڈ کپ 2026متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 24سے 31اکتوبر 2026تک منعقد ہوگا۔یہ تاریخی عالمی ایونٹ دنیا بھر کے بہترین بہرے کرکٹرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا جو کھیل کے جذبے، شمولیت اور اعلی کارکردگی کے عزم میں متحد ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد سماعت سے محروم کھلاڑیوں کی غیر معمولی صلاحیتوں، عزم اور اس جذبے کو اجاگر کرنا ہے کہ کرکٹ واقعی سب کے لیے ہے۔ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی کے چیئرمین اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جن کی حمایت اور حوصلہ افزائی نے عالمی سطح پر ڈیف کرکٹ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی مسلسل توجہ نے نہ صرف ڈیف کرکٹرز کے لیے مواقع پیدا کیے بلکہ دنیا بھر میں اس کھیل کی ترقی کو نئی سمت دی ہے۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد ظاہرالدین بابر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی آئی سی سی نے کہاڈیف کرکٹ ورلڈ کپ 2026محض ایک ٹورنامنٹ نہیں بلکہ قابلیت، اتحاد اور کھیل کی عالمی زبان کا جشن ہے۔ یو اے ای جیسے ملک میں اس ایونٹ کی میزبانی، جو عالمی معیار کے کرکٹ انفراسٹرکچر اور کرکٹ سے محبت کے لیے مشہور ہے، ڈیف کرکٹ کی تاریخ کا نیا اور سنہری باب ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی سی سی دنیا بھر میں ڈیف کرکٹ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور یہ ورلڈ کپ بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں سرفہرست کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔محمد ظاہرالدین بابر نے بتایا کہ ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کا اعلان اگلے ماہ کے آخر تک کردیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں تین گروپس میں تقسیم ہوں گی، جبکہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔
ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رکن ممالک، اسپانسرز، میڈیا پارٹنرز اور شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تاریخی ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ڈیف کرکٹ کے فروغ میں ایک نیا باب رقم کیا جا سکے۔








