ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس، جان اسنر، راڈو ایلبٹ اور ایونز مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

فلوریڈا ۔ 23 فروری (اے پی پی) جان اسنر، راڈو ایلبٹ اور ڈینل ایونز نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، برائن برادرز نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں میزبان ملک کے کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین منارینو کو 7-6 …

فلوریڈا ۔ 23 فروری (اے پی پی) جان اسنر، راڈو ایلبٹ اور ڈینل ایونز نے ڈیلرے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، برائن برادرز نے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں میزبان ملک کے کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فرانسیسی کھلاڑی ایڈرین منارینو کو 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، راڈو ایلٹ بھی کوارٹر فائنل رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے امریکن کھلاڑی سٹیو جانسن کو شکست فاش سے دوچار کیا، برطانیہ کے ڈینل ایونز نے ایندرس سیپی کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی نے ایڈرین منارینو اور ہوگونائس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Leave a Reply