ڈیل سٹین بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن کھیلیں گے

کینبرا ۔ 5 نومبر (اے پی پی) جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین رواں سال بگ بیش لیگ کے نویں ایڈیشن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈیل سٹین میلبورن سٹارز کی طرف سے بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔ انہوں نے ٹیم کو کم سے کم 6 میچز میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، مزید شرکت کا دارومدار نیشنل سلیکشن پر ہوگا۔ ڈیل سٹین اگست میں ٹیسٹ کرکٹ سے …

کینبرا ۔ 5 نومبر (اے پی پی) جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین رواں سال بگ بیش لیگ کے نویں ایڈیشن میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈیل سٹین میلبورن سٹارز کی طرف سے بگ بیش لیگ کھیلیں گے۔ انہوں نے ٹیم کو کم سے کم 6 میچز میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، مزید شرکت کا دارومدار نیشنل سلیکشن پر ہوگا۔ ڈیل سٹین اگست میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم محدود اوورز کیلئے دستیاب ہیں۔ بگ بیش ٹیم کا حصہ بننے کے حوالے سے سٹین نے کہا کہ میری اس ایونٹ میں کھیلنے کی دیرینہ خواہش تھی جو اب پوری ہونے والی ہے۔