ڈینیئل مدویدیف اور آندرے روبلوف ہانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور روس کے ہی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی ہانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ہانگ ژو۔29ستمبر (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور روس کے ہی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی ہانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ای ایس پی این کے مطابق اے ٹی پی ہانگ ژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے چین میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ہانگ ژو اولمپک سپورٹس ایکسپو سینٹر میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی رومن صافیولن کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 4-6 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور سیمی فائنل میچ میں روس کے ہی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آندرے روبلوف نے فرانسیسی حریف کھلاڑی کیرین جیکٹ کوٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(0-7)اور 1-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔