ڈینیئل مدویدیف اور سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

دبئی۔27فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن یوگو ہمبرٹ کا مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں ہی سفر تمام …

دبئی۔27فروری (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف اور یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن یوگو ہمبرٹ کا مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں ہی سفر تمام ہوگیا۔

29 سالہ روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی جیوانی پیری کارڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ 26 سالہ یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روسی حریف ٹینس سٹار کیرن خچانوف کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متحدہ عرب امارات،دبئی کے ایوی ایشن کلب ٹینس سینٹر پر اے ٹی پی دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ جمعرات کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے ی رائونڈ میں 29 سالہ روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی جیوانی پیری کارڈ کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ڈینیئل مدویدیف کا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں مقابلہ نیدرلینڈز کے ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور سے ہوگا۔ ایک اور میچ میں یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس سیٹسیپاس نے بھی دوسری رکاوٹ عبور کرلی۔ سٹیفانوس سیٹسیپاس نے سخت مقابلے کے بعد روسی حریف ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف کو 6-7(4-7)،6-2 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 

مزید خبریں