اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) ڈیو کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ون کے ابتدائی روز پہلے سنگل مقابلے میں اعصام الحق نے جنوبی کورین کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان شروع ہونے والی ٹائی کے پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق نے عمدہ کارکردگی کا …
ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون، اعصام الحق نے کورین کھلاڑی کو ہرا کر پاکستان کو 1-0 کی برتری دلا دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) ڈیو کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ون کے ابتدائی روز پہلے سنگل مقابلے میں اعصام الحق نے جنوبی کورین کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ جمعہ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان شروع ہونے والی ٹائی کے پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کورین کھلاڑی سون ووکون کو 6-3، 1-6 اور 7-6 سے ہرا کر گرین شرٹس کو 1-0 کی برتری دلائی۔








