انگلینڈ نے ایکواڈور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر 2023 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا
ڈیوس کپ کوالیفائنگ، انگلینڈ نے ایکواڈور کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

مزید خبریں
لندن۔21ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے ایکواڈور کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر 2023 کے بعد پہلی مرتبہ ڈیوس کپ فائنلز کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بی بی سی کے مطابق لندن کے کاپر باکس ایرینا میں ڈبلز مقابلے میں انگلینڈ کے ہنری پیٹن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار نیل سکوپسکی نے ایکواڈور کے گونزالو ایسکوبار ٹن اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ڈیاگو ایدالگو کو 3-6، 4-6 سے شکست دے کر انگلینڈ کی مجموعی برتری 0-3 کردی، جس کے بعد فائنلز میں جگہ یقینی ہوگئی۔اس سے قبل سنگلز مقابلوں میں ٹوبی سیموئل اور آرتھر فری نے انگلینڈ کو 0-2 کی برتری دلائی تھی۔ سیموئل نے آندریس اندرادے ک6-4،4-6 اور1-6 جبکہ آرتھرفری نے الوارو گیلین میزا کو 5-7اور0-6 سے شکست دی۔کیمرون نوری کے انجری کے باعث دستبردار ہونے کے بعد ٹیم میں آخری وقت میں شامل کیے گئے ہیری وینڈلکن نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور اینجل ویلز کو 2-6اور 3-6 سے ہرا کر انگلینڈ کو0-4 کی فیصلہ کن فتح دلا دی۔ یہ وینڈلکن کا ڈیوس کپ میں پہلا مقابلہ تھا۔برطانوی کپتان لیون سمتھ نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال بعد فائنلز میں واپسی اہم کامیابی ہے اور ٹیم نے 3 ہی مقابلوں میں فتح حاصل کرکے شاندار کارکردگی دکھائی۔ڈیوس کپ فائنلز کا کوارٹر فائنل مرحلہ 24 سے 29 نومبر تک اٹلی کے شہر بولوگنا میں کھیلا جائے گا۔ میزبان اور 3 مرتبہ کی دفاعی چیمپئن اٹلی پہلے ہی فائنلز کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔








