ڈیووس 2025 میں امارات کے وزیر معیشت کا نجی شعبے کی اہمیت پر زور

ڈیووس۔22جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے ڈیووس 2025 میں نجی شعبے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق کے متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری نے عالمی اقتصادی فورم کے 55ویں سالانہ اجلاس'ڈیووس 2025' میں قومی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مسلسل قومی حکمت عملیوں میں نجی شعبے …

ڈیووس۔22جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے ڈیووس 2025 میں نجی شعبے کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق کے متحدہ عرب امارات کے وزیر معیشت عبداللہ بن طوق المری نے عالمی اقتصادی فورم کے 55ویں سالانہ اجلاس’ڈیووس 2025′ میں قومی اقتصادی ترقی میں نجی شعبے کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے مسلسل قومی حکمت عملیوں میں نجی شعبے کو شامل کیا ہے، جس کے نتیجے میں کامیاب عوامی اور نجی شراکت داریوں کا قیام ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2024 میں متحدہ عرب امارات نے 2 لاکھ نئے اقتصادی لائسنس جاری کیے۔بن طوق نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں متحدہ عرب امارات نے 30 سے زائد اہم اقتصادی قوانین کو جدید بنایا ہے، جن کا محور مستقبل کے اہم شعبے ہیں، جو عالمی کاروبار کے لیے ملک کو ایک پرکشش منزل بناتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے 100 فیصد غیر ملکی ملکیت کی اجازت، جدید ٹیکنالوجیکل انفراسٹرکچر، اور طویل مدتی رہائشی مواقع جیسی مراعات فراہم کی ہیں۔انہوں نے عالمی اقتصادی خطرات کا سامنا کرنے کے لیے لچکدار اقتصادی حکمت عملیوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی ایک اہم ہتھیار ہے۔گزشتہ چار سال میں متحدہ عرب امارات نے علاقائی اور عالمی سطح پر 25 سے زائد مشترکہ اقتصادی کمیٹیاں قائم کی ہیں، جس سے ملک کی حیثیت ایک قابل اعتماد عالمی شراکت دار اور پرکشش اقتصادی مرکز کے طور پر مضبوط ہوئی ہے۔یہ اقدامات "ہم متحدہ عرب امارات 2031” وژن کے اہداف کے مطابق ہیں، جو ایک پائیدار اور جدید معیشت کے قیام کے لیے حکمت عملی کا حصہ ہیں۔