ڈیڑھ ماہ کے اندر سعودی عرب کا دورہ کروں گا، امریکی صدر

واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ ماہ کے اندر سعودی عرب کا دورہ کریں گے، صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی دورہ ہو گا۔العربیہ کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ خطے میں دوبارہ سے امن کی خاطر سعودی ولی عہد کے ساتھ کام کریں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر واضح کر چکے ہیں کہ وہ …

واشنگٹن ۔7مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ ماہ کے اندر سعودی عرب کا دورہ کریں گے، صدارت سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا بیرونی دورہ ہو گا۔العربیہ کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ خطے میں دوبارہ سے امن کی خاطر سعودی ولی عہد کے ساتھ کام کریں گے۔

اس سے قبل امریکی صدر واضح کر چکے ہیں کہ وہ اپنے دورے میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔رواں سال ڈیووس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان عظیم شخصیت ہیں، ان کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔ امریکی صدر کے مطابق وہ سرمایہ کاری کا حجم 10 کھرب ڈالر تک لے جانے کے امکان پر ولی عہد کے ساتھ بات چیت کریں گے۔