ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا مختلف علاقوں کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے مغلپورہ، شالیمار، گڑھی شاہو سمیت مختلف علاقوں کے دورے کیے اور سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی حصار مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کی مساجد کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق …

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے مغلپورہ، شالیمار، گڑھی شاہو سمیت مختلف علاقوں کے دورے کیے اور سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی حصار مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ شہر بھر کی مساجد کے لیے جامع سکیورٹی پلان پر عمل درآمد جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے جبکہ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔