ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پولیس کا ٹیسٹ سنٹرز کا دورہ

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پولیس محمد عتیق طاہر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اور F-9 ٹیسٹ سنٹرز میں جاری بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پولیس محمد عتیق طاہر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اور F-9 ٹیسٹ سنٹرز میں جاری بھرتی کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے جسمانی اور رننگ ٹیسٹ منگل کوپولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اور F-9 ٹیسٹ سنٹرز میں منظم انداز میں ہو رہا ہے۔ امیدواروں کی جسمانی استعداد کا جائزہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق لیا جا رہا ہے تاکہ بھرتی کا ہر مرحلہ میرٹ، شفافیت اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جا سکے۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے انتظامی امور کا معائنہ کرتے ہوئے بھرتی کے ہر مرحلے کو میرٹ اور شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔