ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علما اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت ، طلباء و طالبات کا آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علما اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلی اور طلباء نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقیٰ …

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور کے علما اور طلبا کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر مدیر اعلی اور طلباء نے ان کا بھرپور استقبال کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مدیر اعلیٰ جامعہ عروۃ الوثقیٰ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی بیداری کو نسل نو کے لیے لازم قرار دیا ، طلباء و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلبا و طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانیوالے منفی پراپیگنڈہ کے حوالے سے تمام شکوک و شبہات دور ہوگئے ہیں، پاک فوج ہماری آن، فخر اور شان ہے، پوری قوم سمیت دینی مکاتبِ فکر بھی اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں