راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف گوادر میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتپاک استقبال کیا۔ ڈی …
ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف گوادر میں طلبہ و فیکلٹی سے انٹرایکٹو سیشن، ریاست مخالف پروپیگنڈے اور غلط معلومات بارے آگاہی فراہم کی

مزید خبریں
راولپنڈی۔31جنوری (اے پی پی):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف گوادر میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق یونیورسٹی پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتپاک استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ قومی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے شرکا کو سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے بارے میں آگاہ کیا، غلط معلومات کی مہم کے بارے میں آگاہی فراہم کی اور معلومات کی تصدیق کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر طلباء نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے بہت سی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد ملی ہے۔طلباء نے ہر مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے شواہد کے ساتھ غلط معلومات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جس سے سیشن انتہائی معلوماتی رہا ہے۔







