لاہور۔3نومبر (اے پی پی):ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیرصدارت35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ہ۔ پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹرایڈمن عابد شوکت ،ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین ، یاسمین اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال اکرم ، نبیل اکرم اور محی الدین سمیت ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں35ویں نیشنل گیمزکراچی کی تیاریوں کے حوالے …
ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے اجلاس
لاہور۔3نومبر (اے پی پی):ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیرصدارت35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ہ۔ پیر کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹرایڈمن عابد شوکت ،ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین ، یاسمین اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلال اکرم ، نبیل اکرم اور محی الدین سمیت ودیگر نے شرکت کی
اجلاس میں35ویں نیشنل گیمزکراچی کی تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی ٹیموں کے تربیتی کیمپس 24نومبر سے شروع ہوں گے جس میں ماہرکوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے،
کوچز کھلاڑیوں کو جدید تکنیکس سکھائیں گے تاکہ کھلاڑی نیشنل گیمز میں زیادہ سے زیادہ میڈلز حاصل کرسکیں ،کیمپس میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی۔خضرافضال چوہدری نے مزید کہا ہے کہ 35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے پنجاب کا 4دسمبر کوکراچی کیلئے روانہ ہوگا۔پنجاب کے کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے،بہترین تیاری کی بدولت پنجاب کے کھلاڑی صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔









