لاہور۔6نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کی سلیکشن، ٹرائلز اور ٹیموں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم،ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن …
ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت35ویں نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سےاجلاس،کھلاڑیوں کی سلیکشن، ٹرائلز اور ٹیموں کی پرفارمنس کا جائزہ

مزید خبریں
لاہور۔6نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری کی زیر صدارت نیشنل گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ترجمان کے مطابق جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی ہے۔ اجلاس میں کھلاڑیوں کی سلیکشن، ٹرائلز اور ٹیموں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم،ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن سے ادریس حیدر خواجہ، محمد وقار، ریسلنگ سے ارشد ستار اور اتھلیٹکس سے سلمان بٹ،بیڈمنٹن سے طیب سہیل، ویٹ لفٹنگ سے عقیل جاوید بٹ، سکواش سے منصوراحمد اور رسہ کشی سے محمد جمیل ودیگر نے شرکت کی ۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑی بہترین تیاری کی ساتھ نیشنل گیمز میں شریک ہوں گے،کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپس لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں لگائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑی 23نومبر کوکیمپس میں رپورٹ کریں گے اور24نومبر سے نیشنل گیمز کے تربیتی کیمپس کا آغاز ہوگا۔ خضرافضال چودھری نے مزید کہا کہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے 35ویںنیشنل گیمز کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپس میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات مہیا کی جائیں گی،پنجاب کے کھلاڑی نیشنل گیمز میں ٹاپ پوزیشن کیلئے لڑیں گے۔
اجلاس میں تمام سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کھلاڑیوں کی تیاری بارے بریفنگ دی ۔اجلاس میں کھلاڑیوں کی ٹریولنگ، اکاموڈیشن اور دیگر تیاریوں بارے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔








