ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سی ایم پنجاب انٹر سکول گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل
ڈی جی سپورٹس کی زیر صدارت سی ایم پنجاب انٹر سکول گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس

مزید خبریں
لاہور۔19مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرصدارت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سی ایم پنجاب انٹر سکول گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن، ہوم ڈیپارٹمنٹ، سکولز ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت کئی اداروں کے افسران نے آن لائن شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت، ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سی ایم پنجاب انٹر سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز سپورٹس ایونٹس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، سی ایم پنجاب سکول گیمز میں 12 مختلف گیمز ڈسپلن شامل ہوں گے اور ان گیمز میں مدارس کے طلبہ کو بھی ان کھیلوں میں شرکت کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
سی ایم پنجاب انٹر سکول گیمز میں لاکھوں کی تعداد میں بچے حصہ لیں گے،ان گیمز میں سپیشل بچے بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ڈی جی نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب انٹر سکول گیمزکے مقابلے انٹر تحصیل سطح سے شروع ہو کر انٹر ڈویژن مرحلے تک جاری رہیں گے اور اس کے فائنل مقابلے لاہور میں منعقد ہوں گے، تمام ڈویژنل سپورٹس افسران اپنے ڈویژن میں ان مقابلوں کے کوآرڈینیٹرز ہوں گے، سی ایم پنجاب سکول گیمز کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔








