ڈی سی لاہور کی صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو کی سات روزہ خصوصی مہم کے ابتدائی دو دنوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی آفس لاہور میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز عبداللہ خان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،تمام ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر نے شرکت کی۔

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو کی سات روزہ خصوصی مہم کے ابتدائی دو دنوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی آفس لاہور میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز عبداللہ خان،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان،تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،تمام ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع لاہور میں مہم کے ابتدائی دو دنوں کے دوران9 لاکھ60 ہزار349 بچوں کے مجموعی انتظامی ہدف کے مقابلے میں8 لاکھ95 ہزار884 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دو دنوں کیلئے مقرر کردہ 6 لاکھ74 ہزار441 گھروں کے ہدف میں سے 6 لاکھ11 ہزار929 گھروں کی کوریج مکمل کر لی گئی ہے۔

ڈور ٹو ڈور ٹیموں کی مانیٹرنگ کے دوران ریکارڈ کئے گئے1 لاکھ80 ہزار 356 غیر موجود یعنی ناٹ ایویلیبل بچوں میں سے فوری تعاقبی کارروائی کرتے ہوئے1 لاکھ 10 ہزار122 بچوں کو اسی عرصے کے اندر قطرے پلا دیئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ70 ہزار 234 بچوں کی کوریج کیلئے خصوصی کیچ اپ ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔مہم کے دوران سامنے آنے والے انکار کے کیسز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کل ریکارڈ کئے گئے181 انکار والے کیسز میں سے انتظامی ٹیموں کی موثر بات چیت کے نتیجے میں170 انکار والے کیسز کو فوری طور پر کور کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ صرف11 کیسز خالصتا میڈیکل انکار کے ہیں،جن پر طبی ضوابط کے مطابق عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں موجود بین الاقوامی مبصرین نے لاہور میں پولیو فیلڈ ورکرز،نگران افسران اور ضلعی انتظامیہ کی جرات مندانہ کاوشوں،شفاف مائیکرو پلاننگ اور موثر فیلڈ سپروائزری کی بھرپور تعریف کی۔اس موقع پر حتمی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ باقی ماندہ ناٹ ایویلیبل اور ریفیوزل کیسز کی سو فیصد کوریج کیلئے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ ضلع لاہور کو پولیو فری بنانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔