بھکر۔ 05 ستمبر (اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک نے ڈی پی او آفس میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل اور شکایات پر مبنی درخواستوں کاجائزہ لیا۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل کے حل و ازالہ کے لیے احکامات و ہدایات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹس طلب کر لیں اور بذریعہ ٹیلی فون بھی حالات و واقعات سے آگاہی لی۔کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان جو فاصلہ ہے اس کو کم کرنا اور جو شہریوں کو مسائل درپیش ہیں ان کو 100 فیصد میرٹ پہ حل کرنا شامل ہے