ڈی پی او سیالکوٹ نے پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد کیا، جہاں پولیس اہلکاروں کے محکمانہ امور، شکایات اور فلاح و بہبود سے متعلق معاملات کا جائزہ لے کر ضروری احکامات جاری کیے گئے۔
ڈی پی او سیالکوٹ کا پولیس لائنز میں اردل روم کا انعقاد

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 11 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ کیپٹن (ریٹائرڈ ) دوست محمد نے پولیس لائنز میں منعقدہ اردل روم کے دوران محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کو سروس ضبطی، سنشور اور دیگر محکمانہ سزائیں سنائیں۔
ہفتہ کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی، ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت کے باعث سروس ضبطی، سنشور، تنخواہ میں کٹوتی و دیگر محکمانہ سزائیں جبکہ معمولی غفلت کے مرتکب ملازمین کو وارننگ دی گئی ہے۔اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ریٹائرڈ ) دوست محمد کا کہنا ہے کہ پولیس کا بنیادی فرض عوام کی جان، مال اور عزت کا تحفظ ہے اور اس مشن میں صرف وہی افسران و اہلکار شامل رہیں گے جو دیانتداری، فرض شناسی اور عوامی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں سزا و جزا کا شفاف نظام رائج ہے، جس کے تحت بدعنوان اور غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، جبکہ محنتی، فرض شناس اور بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔








