راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے ژوب کے نواحی علاقہ سمبازہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ آپریشن مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے ژوب …
ژوب میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کا جوان شہید، آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے ژوب کے نواحی علاقہ سمبازہ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ آپریشن مصدقہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے ژوب کے نواحی سمبازہ میں گزشتہ 96 گھنٹوں سے جاری تھا۔ شہید ہونے والے سپاہی کی شناخت سپاہی حق نواز کے نام سے ہوئی جس نے شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران جام شہادت نوش کیا اور دو دیگر جوان زخمی ہوگئے۔
دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کر کے مدد فراہم کی۔ علاقے کی مسلسل نگرانی اورکلیرنس کے نتیجے میں اتوار کو علی الصبح دہشت گردوں کے ایک گروپ کو گھیرے میں لیا گیا تاکہ انہیں سرحد پار فرار سے روکا جا سکے جس کے لئے ناکہ بندی کی گئی تھی کہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔








