اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی بھارت کے غیرقانونی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اتوار کو یوم الحاق پاکستان کے موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آذادی کیلئے مقبوضہ کشمیر کے …
کئی دہائیوں تک بھارتی تسلط کے باوجود کشمیری عوام کا عزم اور پاکستان کے ساتھ قریبی رشتے پہلے کی طرح مظبوط اور مستحکم ہیں،، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جولائی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی بھارت کے غیرقانونی تسلط سے آزادی کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اتوار کو یوم الحاق پاکستان کے موقع پر وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آذادی کیلئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1947 میں اس دن جموں و کشمیر کے حقیقی نمائندوں نے پاکستان سے الحاق کے لئے ایک تاریخی قرار داد منظور کی تھی ۔ کئی دہائیوں تک بھارتی تسلط کے باوجود کشمیری عوام کا عزم اور پاکستان کے ساتھ قریبی رشتے پہلے کی طرح مظبوط اور مستحکم ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم کشمیریوں کی آزادی کے لئے ان کی منصفانہ جدوجہد میں غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔








