کاؤنٹی کرکٹ،امانڈاجیڈ ویلنٹنگن نے ہمپشائر کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر سائن کر دیئے

لندن۔24دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ہمپشائر نے آسٹریلوی آل راؤنڈر امانڈاجیڈ ویلنٹنگن کو 2026 کے سیزن کے لیے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل کر لیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ امانڈاجیڈ ویلنٹنگن اس سے قبل دی ہنڈرڈ میں سدرن بریو کی نمائندگی کرتے ہوئے یٹیلیٹا باؤل میں کھیل چکی ہیں، جہاں وہ پانچ سیزنز میں مجموعی طور پر دوسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے …

لندن۔24دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ کی کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ہمپشائر نے آسٹریلوی آل راؤنڈر امانڈاجیڈ ویلنٹنگن کو 2026 کے سیزن کے لیے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل کر لیا ہے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28 سالہ امانڈاجیڈ ویلنٹنگن اس سے قبل دی ہنڈرڈ میں سدرن بریو کی نمائندگی کرتے ہوئے یٹیلیٹا باؤل میں کھیل چکی ہیں، جہاں وہ پانچ سیزنز میں مجموعی طور پر دوسری سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر رہی ہیں۔

وہ رواں سال خواتین کے پہلے ٹیر 1 سیزن میں سمرسیٹ کی جانب سے شاندار کارکردگی کے بعد ہمپشائر کا حصہ بن رہی ہیں۔امانڈاجیڈ ویلنٹنگن نے معاہدے کے موقع پر کہا کہ میں ہمپشائر میں شمولیت پر بے حد خوش ہوں۔ یٹیلیٹا باؤل میں میرے گزشتہ تجربات بہترین رہے ہیں اور میں ایک بار پھر وہاں واپسی کی منتظر ہوں۔ امید ہے کہ آنے والا سیزن ٹیم کے لیے یادگار ثابت ہوگا اور ہم ٹرافیاں جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔

امانڈاجیڈ ویلنٹنگن آسٹریلیا کے لیے اب تک تینوں فارمیٹس میں 23 میچ کھیل چکی ہیں، تاہم 2022 کے بعد سے وہ قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہیں۔ وہ 2026 کے پورے انگلش سمر سیزن کے دوران ہمپشائر کی ٹیم کو دستیاب رہیں گی۔علاقائی ڈائریکٹر آف ویمنز کرکٹ ایڈم کارٹی نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے آئندہ سیزن کے لیے امانڈاجیڈ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ وہ کلب کی قریبی دوست ہیں اور ہنڈرڈ اور ٹیر 1 میں شاندار کارکردگی کے باعث انگلینڈ میں ان کا ریکارڈ قابلِ تحسین ہے۔