کابل ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) افغان دارالحکومت کابل میں جمعرات کی صبح دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجہ میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت طلبا اور صحافیوں کی ہے۔ برطانوی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں نے افغان وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ کابل کے مغربی حصے میں واقع ایک …
کابل میںدو خود کش بم دھماکے،طلبا اور صحافیوں سمیت 40 افراد جاں بحق، 30 زخمی

مزید خبریں
کابل ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) افغان دارالحکومت کابل میں جمعرات کی صبح دو خود کش بم دھماکوں کے نتیجہ میں کم از کم 40 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت طلبا اور صحافیوں کی ہے۔ برطانوی اور فرانسیسی خبر رساں اداروں نے افغان وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ کابل کے مغربی حصے میں واقع ایک ثقافتی مرکز اور ایک مذہبی تنظیم کے دفتر میں یکے بعد دیگرے دو خود کش دھماکے ہوئے ۔دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر کسی نے قبول نہیں کی تاہم طالبان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس کارووائی میں ملوث نہیں۔








