کابینہ ڈویژن کی جاری سکیموں کے لیے 64,080 ملین روپے مختص

وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 64,080 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی فنڈز کا بڑا حصہ اس سال صرف جاری سکیموں کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 64,080 ملین روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی فنڈز کا بڑا حصہ اس سال صرف جاری سکیموں کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔

مالی سال 2026-27 میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز اچیومنٹ پروگرام کے اس سب سے بڑے عوامی فلاحی منصوبے کے لیے 63,000 ملین روپے، دارالحکومت میں ٹیکنالوجی کے فروغ (STZA) کے منصوبے کے لیے 563.849 ملین روپے، سیکیورٹی اور توانائی کی بچت کے منصوبے کے لیے 194.017 ملین روپے، کراچی میں قومی آرکائیوز کی عمارت کی بحالی کے لیے 298.281 ملین روپے اور اسلام آباد میں نیشنل آرکائیوز کی عمارت کی بحالی کے منصوبے کے لیے 23.853 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔