کاروباری قوت رفتار بہتر ہورہی ہے، پہلی سہ ماہی میں مالی خسارے میں کمی آئی، نوکیا

ہلسنکی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) فن لینڈ کی نیٹ ورک آلات بنانے والی معروف کمپنی ”نوکیا “نے کہا ہے کہ ان کی کاروباری قوت رفتار بہتر ہورہی ہے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ان کے مالی خسارے میںگزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔نوکیا نے کہا ہے کہ جنوری تا مارچ کے دوران ان کے نیٹ ورک آلات کی فروخت میں …

ہلسنکی ۔ 27 اپریل (اے پی پی) فن لینڈ کی نیٹ ورک آلات بنانے والی معروف کمپنی ”نوکیا “نے کہا ہے کہ ان کی کاروباری قوت رفتار بہتر ہورہی ہے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ان کے مالی خسارے میںگزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔نوکیا نے کہا ہے کہ جنوری تا مارچ کے دوران ان کے نیٹ ورک آلات کی فروخت میں 6 فیصد کمی رہی جو کہ گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 14 فیصد تک کمی کا شکار تھی۔انھوں نے بتایا کہ ان کی اس عرصہ میں 4.9 بلین یورو (5.3 بلین ڈالر)کی سیل ہوئی اور ٹیکسز اور سود کی ادائیگی سے قبل کی ان کی مجموعی آمدنی ایک فیصد سے 341 ملین یورو رہی ہے۔

Leave a Reply