کاروبار آسان بنانے کے لئے جدید اقدامات کا پروگرام پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن اینیشی ایٹیو نئے پاکستان کی طرف ایک اور ٹھوس قدم ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کے لئے جدید اقدامات کا پروگرام پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن اینیشی ایٹیو نئے پاکستان کی طرف ایک اور ٹھوس قدم ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاروباری برادری، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو دفاتر کے …

اسلام آباد ۔ 25 جون (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروبار آسان بنانے کے لئے جدید اقدامات کا پروگرام پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن اینیشی ایٹیو نئے پاکستان کی طرف ایک اور ٹھوس قدم ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کاروباری برادری، چھوٹی اور درمیانہ صنعتوں کو دفاتر کے غیر ضروری چکروں سے نجات دلانے کا نظام دے رہے ہیں، انہیں کرپشن فری اور لال فیتے کی رکاوٹوں سے نجات ملنے جارہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اقدام کاروبار کے لئے پرمٹ، رجسٹریشن اور اجازت ناموں کے عمل کو سہل بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، بالخصوص ایس ایم ایزاس پروگرام کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انیشی ایٹو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم جزو ہے، صدیوں پرانے ریگولیٹری فریم ورک میں تبدیلی لانے کا مقصد کاروباری طبقے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ اس اقدام سے ملک میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔انشائ اللہ نئے پاکستان کی آسانیاں پوری قوم کے حصے میں آئیں گی۔

مزید خبریں