کارپٹس، رگز اور میٹس کی برآمدات میں جون کے دوران9.25 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی قومی برآمدات میں 9.25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 6.148 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2017ءکے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی برآمدات سے 6.775 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا …

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) جون 2018ءکے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی قومی برآمدات میں 9.25 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2018ءکے دوران برآمدات کا حجم 6.148 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جون 2017ءکے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی برآمدات سے 6.775 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جون 2017ءکے مقابلہ میں جون 2018ءکے دوران کارپٹس، رگز اور میٹس کی برآمدات میں 0.627 ملین ڈالر یعنی 9 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔