کالی آندھی کی ورلڈ کپ 2019ءتک براہ راست رسائی کی امیدوں کو دھچکا، افغانستان کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم

سینٹ لوشیا ۔ 15 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کی 2019ءمیں شیڈول ورلڈ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں براہ راست رسائی کی امیدوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، افغانستان کے خلاف تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان آخری اور فیصلہ …

سینٹ لوشیا ۔ 15 جون (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کی 2019ءمیں شیڈول ورلڈ کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں براہ راست رسائی کی امیدوں کو ایک اور دھچکا لگا ہے، افغانستان کے خلاف تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان آخری اور فیصلہ کن ون ڈے سینٹ لوشیا میں کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا، اسطرح دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply