اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد کیمپس میں منعقدہ دو روزہ لیڈر شپ ریٹریٹ 2025 کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ ریٹریٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ، ڈینز اور فیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انڈر گریجویٹ تعلیم کو 2030 سٹوڈنٹ ریڈینس کے مطابق ڈھالنے پر تفصیلی مشاورت کی۔ ریٹریٹ کا مرکزی ایجنڈا ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کے …
کامسیٹس یونیورسٹی میں لیڈر شپ ریٹریٹ 2025 اختتام پذیر

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام اسلام آباد کیمپس میں منعقدہ دو روزہ لیڈر شپ ریٹریٹ 2025 کامیابی سے مکمل ہو گئی۔ ریٹریٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ، ڈینز اور فیکلٹی ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور انڈر گریجویٹ تعلیم کو 2030 سٹوڈنٹ ریڈینس کے مطابق ڈھالنے پر تفصیلی مشاورت کی۔ ریٹریٹ کا مرکزی ایجنڈا ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کے مجوزہ سی۔6 فریم ورک کا نفاذ تھا جس کا مقصد طلبہ کو انڈسٹری 5.0 کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس فریم ورک میں تخلیقی صلاحیتیں، کوڈنگ، سائبر سکیورٹی، کلاؤڈ و کو۔انٹیلی جنس اور مستقبل کی ملازمتوں میں مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال سے متعلق مہارتوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سجاد اے مدنی، کنٹرولر آف ایگزامینیشن اور پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ 6-C فریم ورک کا بروقت اور مؤثر نفاذ آئندہ نسل کے طلبہ کو جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائے گا۔ ریٹریٹ کے دوران رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی نے تعلیمی اہداف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سکیم آف سٹڈیز کے ازسرنو جائزے کے لئے 60 روزہ ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کورس لرننگ آؤٹ کمز (سی ایل اوز)اور پروگرام لرننگ آؤٹ کمز (پی ایل اوز) کے باہمی ربط کے ساتھ ساتھ ایچ ای سی پالیسی کے مطابق مختلف تعلیمی بورڈز اور اکیڈمک کونسل کے ذریعے قانونی پراسیسنگ پر بھی روشنی ڈالی۔
خصوصی سیشنز میں فیکلٹی ممبران نے نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا، سی۔6 سے متعلق خامیوں کی نشاندہی کی اور نتائج پر مبنی نئے ماڈیولز کی تجاویز پیش کیں۔ مباحثوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خواندگی، سائبر سکیورٹی کی بنیادی تربیت، کلاؤڈ سرٹیفکیشن اور کیمپسز کے درمیان تعلیمی ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات شامل تھے۔ ریٹریٹ کے دوسرے روز مختلف فیکلٹیز کے ڈینز نےسی۔ 6 فریم ورک کے نفاذ کے منصوبے اور ٹائم لائنز پیش کیں جبکہ اسلام آباد کیمپس کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر سہیل اصغر نے شرکا کو طریقہ کار اور تعلیمی امور پر جامع بریفنگ دی۔








