کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی، نیوزی لینڈ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی

گولڈ کوسٹ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں بھارتی ٹیم طلائی تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئی، نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں بھارتی غرور خاک میں ملاتے ہوئے اسے 3-2 گولز سے شکست دی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں طلائی تمغے کیلئے (آج) ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ …

گولڈ کوسٹ ۔ 13 اپریل (اے پی پی) کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں بھارتی ٹیم طلائی تمغے کی دوڑ سے باہر ہو گئی، نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں بھارتی غرور خاک میں ملاتے ہوئے اسے 3-2 گولز سے شکست دی، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں طلائی تمغے کیلئے (آج) ہفتہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنلز میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے زیر کیا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں طلائی تمغے کیلئے آج ہفتہ کو فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی جبکہ کانسی کے تمغے کیلئے بھارت کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔