کبڈی کا عالمی چیمپئن بننے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، کبڈی ٹیم نے عالمی کپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کبڈی کا عالمی چیمپئن بننے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبڈی ٹیم نے عالمی کپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دعا گو …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کبڈی کا عالمی چیمپئن بننے پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبڈی ٹیم نے عالمی کپ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دعا گو ہوں کہ اسی جذبے اور لگن سے ٹیم کھیلتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھے اور ایسی ہی مزید کامیابیاں حاصل کرے۔