کثیر القومی بحری مشق امن 2017ءمیں شرکت کے لئے امریکہ ،چین ،روس،آسٹریلیا ،انڈونیشیا،ترکی،سری لنکا ،برطانیہ کے بحری جہاز اور جاپان کے دو ایئر کرافٹ کراچی پہنچ گئے

کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی)پاک بحریہ کی بحری حدود میں ہونے والے جرائم اور دہشت گردی کے خلاف کثیر القومی بحری مشق امن 2017ءمیں شرکت کے لئے جمعرات کو امریکہ ،چین ،روس ، آسٹریلیا ، انڈونیشیا ، ترکی ، سری لنکا ،برطانیہ کے بحری جہاز اور جاپان کے دو ائر کرافٹ کراچی کراچی پہنچ گئے ۔بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کے عملے کا پاک بحریہ کے سینئر حکام …

کراچی ۔ 9 فروری (اے پی پی)پاک بحریہ کی بحری حدود میں ہونے والے جرائم اور دہشت گردی کے خلاف کثیر القومی بحری مشق امن 2017ءمیں شرکت کے لئے جمعرات کو امریکہ ،چین ،روس ، آسٹریلیا ، انڈونیشیا ، ترکی ، سری لنکا ،برطانیہ کے بحری جہاز اور جاپان کے دو ائر کرافٹ کراچی کراچی پہنچ گئے ۔بندرگاہ آمد پر مہمان جہازوں کے عملے کا پاک بحریہ کے سینئر حکام نے خیر مقدم کیا۔ پاک بحریہ کے بینڈ نے ملی نغموں کی مسحور کن دھنیں پیش کیں۔ مشق میں شریک ممالک کے قونصل خانے کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔”بحری مشق امن 2017ئ“ (آج)10 تا 14فروری منعقد کی جا رہی ہے۔ مشق میں 36 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں ان ممالک کی شرکت خطے اور خطے سے بار کی بحری افواج کے ساتھ پاکستان نیوی کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت میں اضافے کے لئے مددگار ثابت ہوگی اور پاکستان کی خطوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کی صلا حیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کی بدولت علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا امیج بھی مزید بہتر ہوگا۔

Leave a Reply