کرائسٹ چرچ۔4دسمبر (اے پی پی):راچن رویندر اور کپتان ٹام لیتھم کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنالئے اور اس کو مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر 481 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط …
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ تیسرا روز،نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 417 رنز بنالئے،ویسٹ انڈیز ٹیم مشکلات کا شکار

مزید خبریں
کرائسٹ چرچ۔4دسمبر (اے پی پی):راچن رویندر اور کپتان ٹام لیتھم کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنالئے اور اس کو مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر 481 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔راچن رویندر 176 اور کپتان ٹام لیتھم 145 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ پر 279 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔کیوی بیٹرز نے انتہائی ذمہ دارانہ اور پراعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان بولرز کو مسلسل پریشان رکھا،نیوزی لینڈ نے 231 رنز کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی اپنے بھرپور تسلط کا مظاہرہ کیا اور تیسرے روز کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنا ڈالے اور مجموعی برتری کو 481 رنزتک پہنچا دیا۔ویسٹ انڈیز کے کیمارروئچ اور اوجے شیلڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویل ینگ 21 اورمائیکل بریسویل6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔
جمعرات کومیچ کے تیسرے روز کیوی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 32 رنز سے دوبارہ شروع کی تو ڈیون کانوے 15 اور کپتان ٹام لیتھم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ڈیون کانوے 37 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،سابق کپتان کین ولیم سن دوسری اننگز میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 9 رنز بناکر کیما روئچ کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔ان کے آئوٹ ہونے کے بعد راچن رویندر اور کپتان ٹام لیتھم نے محتاط انداز میں بلے بازی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تیسری وکٹ پر 279 رنز جوڑے اور مجموعی سکور کو 379 رنز تک پہنچا دیا ،تاہم اس موقع پر کپتان ٹام لیتھم اپنی سنچری مکمل کرنے کے بعد 145 انفرادی رنز بناکر کیماروئچ کی گیند پرآئوٹ ہوگئے۔ان کے بعد راچن رویندر 176 انفرادی رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
اس وقت کیوی ٹیم کو 4 وکٹوں پر مجموعی سکور 410 رنز تھا۔ میچ کے تیسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو میزبان کیوی ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 417 رنز بنالئے اور اس کو مہمان ویسٹ انڈین ٹیم کے خلاف مجموعی طور پر 481 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ویل ینگ 21 اورمائیکل بریسویل6 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے کیمارروئچ اور اوجے شیلڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔








