کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 100 روپے اور 107 روپے کا اضافہ یوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے …
کراچی ،روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 6 ہزار 950 روپے اور 7 ہزار 448 روپے پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاﺅ میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 100 روپے اور 107 روپے کا اضافہ یوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 2017-18ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاﺅ 6 ہزار 850 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 950 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 341 روپے سے بڑھ کر 7 ہزار 448 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاﺅ 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 95 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 155 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 496 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2017-18ءکی 32 ہزار 728گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے سے 7 ہزار 500 روپے فی من رہے۔








