کراچی ،پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری
کراچی ،پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری

مزید خبریں
لاہور۔29اپریل (اے پی پی):کراچی میں پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کا سلسلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیسٹ سکواڈ نے ایچ پی سی اکیڈمی میں دوسرے روز بھی بھرپور مشقیں کیں۔ کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اور دیگر کوچز کی زیر نگرانی مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔
کیمپ کے دوران بلے بازوں اور بالرز نے نیٹ میں بھرپور پریکٹس کی، جہاں کوچز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دئیے گئے تاکہ ان کی کارکردگی کو مزید نکھارا جا سکے۔ کوچنگ سٹاف نے ہر کھلاڑی کی انفرادی کمزوریوں پر بھی کام کیا اور انہیں بہتر حکمت عملی اپنانے کی ہدایات دیں۔
تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے میدان میں مشقوں کے ساتھ ساتھ انڈور جسمانی مشقیں بھی کیں، جن کا مقصد فٹنس کو بہتر بنانا اور کھلاڑیوں کو آئندہ چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کیمپ کے ذریعے کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لانے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ آنے والی ٹیسٹ سیریز میں بہترین کھیل پیش کر سکیں۔








