کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ تیار ہے، کل ایوان میں پیش کریں گے، وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ تیار ہے اور بدھ کے روز اسے ایوان کے سامنے پیش کریں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معزز ایوان کے فلور پر وعدہ کیا تھا کہ 22 مئی کو پی آئی اے حادثہ …

اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی عبوری رپورٹ تیار ہے اور بدھ کے روز اسے ایوان کے سامنے پیش کریں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معزز ایوان کے فلور پر وعدہ کیا تھا کہ 22 مئی کو پی آئی اے حادثہ پر عبوری رپورٹ 22 جون کو اس ایوان کو پیش کریں گے۔ رپورٹ تیار ہو چکی ہے، مل بھی چکی ہے۔ آج وزیراعظم سے ڈسکس بھی کیا ہے۔ پہلے والے حادثات کی رپورٹیں بھی اس معزز ایوان کے سامنے رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایوان کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ طیارہ حادثات کی رپورٹس بدھ کو اس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔