کراچی ٹیسٹ۔ دوسرے روز بلے باز مکمل طور پر حاوی رہے

کراچی۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کراچی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا‘ پہلا روز باولروں کے نام رہا جبکہ دوسرے روز بلے باز مکمل طور پر حاوی رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز 14 وکٹیں گریں جبکہ دوسرے روز صرف 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ منگل کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز …

کراچی۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین کراچی میں جاری پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ صورتحال اختیار کر گیا‘ پہلا روز باولروں کے نام رہا جبکہ دوسرے روز بلے باز مکمل طور پر حاوی رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز 14 وکٹیں گریں جبکہ دوسرے روز صرف 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ منگل کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں220 رنز بنا کر آوٹ ہوئی جبکہ قومی ٹیم پہلے روز کھیل کے اختتام پر صرف 33 رنز پر 4 وکٹیں گنوا بیٹھی۔ دوسرے روز صرف 4 وکٹیں گریں‘ قومی ٹیم کے بلے باز جنوبی افریقی باولروں پر حاوی رہے۔ فواد عالم کی شاندار سنچری‘ اظہر علی اور فہیم اشرف کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم کی پہلے ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مضبوط ہوگئی۔ دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز کر 88 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔