کراچی پولیس کامنشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن ،2 ملزمان گرفتار

کراچی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):کراچی پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام چرس ،چھالیہ اور گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمدکر لی ہیں۔ سکھن پولیس نے گزشتہ رات بھینس کالونی ریلوے پھاٹک کچی آبادی کے قریب منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو چرس ،4کلو چھالیہ، تمباکو اور 243سے زائد گٹکا …

کراچی۔ 22 اکتوبر (اے پی پی):کراچی پولیس نے دومنشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ایک کلو گرام چرس ،چھالیہ اور گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمدکر لی ہیں۔

سکھن پولیس نے گزشتہ رات بھینس کالونی ریلوے پھاٹک کچی آبادی کے قریب منشیات و گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو چرس ،4کلو چھالیہ، تمباکو اور 243سے زائد گٹکا ماواکی پڑیاں برآمد کرلیں۔

بدھ کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ہاشم اور حفیظ شامل ہیں۔گرفتار ملزمان خفیہ مقامات پر منشیات سمیت گٹکا ماوا فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔