کراچی۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت کے بعد حیدری مارکیٹ اور ناظم آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 8مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 270پیکٹ گٹکاماوا ، نقدی اور 26گرام آئس برآمد کرلی۔ ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں امتیاز حسین شاہ ولد قیصر شاہ …
کراچی پولیس کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار،گٹکاماوااور منشیات برآمد

مزید خبریں
کراچی۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت کے بعد حیدری مارکیٹ اور ناظم آباد پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 8مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 270پیکٹ گٹکاماوا ، نقدی اور 26گرام آئس برآمد کرلی۔
ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں امتیاز حسین شاہ ولد قیصر شاہ ،محمد طاہر ولد محمد شریف ،نعمان عرف نونی ولد یعقوب سندھی،فاروق ولد یعقوب سندھی،انوس ولد فقیرہ،یعقوب عرف سندھی ولد محمد علی،مظمل ولد عبدالغفار اورریاض ولد علی شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں گٹکاماوا فروخت کرنے میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش کا آغاز کردیاہے۔








