کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ س عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں اور سیاسی نقب زنی لگانے کی کوشش میں ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ س عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں اور سیاسی نقب زنی لگانے کی کوشش میں ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے۔ اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے۔ عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں اور سیاسی نقب زنی لگانے کی کوشش میں ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب! کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے۔ کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وہ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی۔ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کردیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔

مزید خبریں