کراچی ۔16نومبر (اے پی پی):کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین …
کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پرمعمولی برتری

مزید خبریں
کراچی ۔16نومبر (اے پی پی):کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی کنگز نے 6 جبکہ لاہور قلندرز نے 4 میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔ فائنل میں جیت کے لئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم پرامید ہیں۔ محمد عامر اور بابر اعظم کراچی کنگز کے اہم ہتھیار ہوں گے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت بھرپور فارم میں نظر آرہی ہے۔ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز شاہین آفریدی اور حارث رئوف کی کارکردگی بھی مثالی رہی۔ پی ایس ایل کا فائنل میچ (آج) منگل کی رات 8 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔








