کرایہ داری کا قانون اور شہریوں کے لئے فوڈ اتھارٹی کے قیام کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا ہے، علی نواز اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ کرایہ داری کا قانون اور شہریوں کے لئے فوڈ اتھارٹی کے قیام کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ ‏اسلام آباد کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو گیاہے، تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ …

اسلام آباد۔20اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ کرایہ داری کا قانون اور شہریوں کے لئے فوڈ اتھارٹی کے قیام کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہو گیا ہے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ ‏اسلام آباد کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہو گیاہے، تاجر برادری کا دیرینہ مطالبہ کرایہ داری کا قانون اور شہریوں کے لیے فوڈ اتھارٹی کے قیام کا بل قومی اسمبلی سے منظور ہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے رئیل اسٹیٹ ریگولر ٹی اتھارٹی کے قیام کے لئے بھی قومی اسمبلی سے بل منظورہو گیا ہے۔