کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ اسلامی تعلیمات، پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی کے فروغ اور پرامن ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق ہے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرتارپور راہداری کو کھولنے کے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ اسلامی تعلیمات، پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی کے فروغ اور پرامن ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق ہے۔ کرتار پور راہداری کھولنے سے نہ صرف سکھ برادری کو …

اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرتارپور راہداری کو کھولنے کے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ اسلامی تعلیمات، پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی کے فروغ اور پرامن ہمسائیگی کے اصولوں کے مطابق ہے۔ کرتار پور راہداری کھولنے سے نہ صرف سکھ برادری کو ان کے مقدس مقامات کی زیارات کا موقع فراہم ہوگا بلکہ اس سے پاکستان کا پرامن تشخص بھی دنیا میں اجاگر ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر جاری ہونے والے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری فراہم کرنا سکھ برادری کی دیرینہ خواہش تھی جسے وزیر اعظم عمران خان نے پورا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے اور انہیں ہر قسم کی مذہبی عبادات ورسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی فراہم کرتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک نے ہمیشہ بھائی چارے اور انسان دوستی کا درس دیا اور وہ صحیح معنوں میں امن کے سفیر تھے اور انہوں نے ساری زندگی انسانیت کی فلاح اور امن و آشتی کو فروغ دینے میں صرف کی۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کھول کر وزیراعظم عمران خان نے جو مثبت اقدام اٹھایا ہے، پوری دنیا اس کی معترف ہے اور امید کی جاتی ہے کہ بھارتی حکومت بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرے گی اور ان سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرے گی۔

مزید خبریں