کرتار پورامن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گردوارہ کرتار پور میں سکھ مذہب کے 10ویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے، سینکڑوں کی تعداد میں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں …

اسلام آباد ۔ 6 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گردوارہ کرتار پور میں سکھ مذہب کے 10ویں گرو گوبند سنگھ کے جنم دن کی مرکزی تقریب کا شاندار انعقاد بھارتی پراپیگنڈے کی نفی ہے، سینکڑوں کی تعداد میں سکھ یاتریوں کی شرکت پاکستان کے پر امن اور روشن چہرے کی آئینہ دار ہے جہاں اقلیتیں آزادی کے ساتھ مذہبی رسومات ادا کر سکتی ہیں۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرتار پور راہداری امن،آشتی اور محبت کی راہداری ہے، تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھر پور شرکت اور سکھ برادری سے اظہار یکجہتی اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان میں سب بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کی فضا میں ملک کی ترقی اور تعمیر میں حصہ ڈال رہے ہیں۔