اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) عوامی جمہوریہ کرغستان کے سفیر ایرک بیشمبوف نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے سفیر کو بتایا کہ پاکستان اگست میں عوامی جمہوریہ کرغستان میں ہونے والے انٹرنیشل سنو لیپرڈ کنزرویشن سمٹ میں بھرپور حصہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں برفانی چیتے کو محفوظ کرنے کے لیے …
کرغستان کے سفیر کی وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) عوامی جمہوریہ کرغستان کے سفیر ایرک بیشمبوف نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے سفیر کو بتایا کہ پاکستان اگست میں عوامی جمہوریہ کرغستان میں ہونے والے انٹرنیشل سنو لیپرڈ کنزرویشن سمٹ میں بھرپور حصہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں برفانی چیتے کو محفوظ کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ان کے نتیجہ میں برفانی چیتے کی نسل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس موقع پر جنگلات کے انسپکٹر جنرل ناصر محمود نے سفیر کو بتایا کہ ٹرافی ہنٹنگ پاکستان میں مارخور کی نسل کو محفو ظ کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ یہ مقامی آبادی کو مالی فائدے کے لئے متوجہ کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اکیڈیمہ ،قائداعظم یونیورسٹی اور آئی یو سی این تحقیق میں مصروف ہیں تا کہ برفانی چیتے کے مختلف خدوخال بشمول اس کی عادات کو شناخت کیا جائے، ان میں ڈی این اے اور ایکوسٹم بھی شامل ہیں۔ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ سمٹ دو طرفہ باہمی تعلقات کو فروغ دے گا۔








