راولپنڈی ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) کرم ایجنسی کے علاقہ خرلاچی کے قریب دہشت گردوں کی طرف سے نصب بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک آفیسرسمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید اورزخمی ہونے والے اہلکار اس سے قبل بازیاب کرائے جانیوالے غیرملکیوں کے ہینڈلرز کی تلاش کیلئے سرچ پارٹی کا حصہ تھے۔دھماکہ میں کیپٹن …
کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک آفیسرسمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ،3 زخمی

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) کرم ایجنسی کے علاقہ خرلاچی کے قریب دہشت گردوں کی طرف سے نصب بارودی سرنگ کے دھماکہ میں ایک آفیسرسمیت 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور3 زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید اورزخمی ہونے والے اہلکار اس سے قبل بازیاب کرائے جانیوالے غیرملکیوں کے ہینڈلرز کی تلاش کیلئے سرچ پارٹی کا حصہ تھے۔دھماکہ میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز، سپاہی قادر اورسپاہی جمعہ گل شہید جبکہ نائیک انور، سپاہی ظاہر لانس نائیک شیرافضل زخمی ہوگئے۔








