کرنل (ریٹائرڈ) محمد آصف ڈار اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میں آربیٹریٹر مقرر

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) وجاہت حسین نے کرنل (ریٹائرڈ) محمد آصف ڈار کو اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میں آربیٹریٹر مقرر کر دیا ہے

اسلام آباد۔27اگست (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) وجاہت حسین نے کرنل (ریٹائرڈ) محمد آصف ڈار کو اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میں آربیٹریٹر مقرر کر دیا ہے۔

کرنل آصف ڈار کو اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آرٹیکل 16 کے تحت تعینات کیا گیا ہے اور وہ مختلف معاملات اور تنازعات حل کریں گے۔ کرنل (ریٹائرڈ) محمد آصف ڈار پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

 

مزید خبریں