اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معاشی اصلاحات کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ کے خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 73.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر …
کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں کمی، درآمدات میں اضافہ، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معاشی اصلاحات کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، معاشی اصلاحات کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ کے خسارہ میں گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 73.5 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں سال اکتوبر میں ہماری مصنوعات اور خدمات کی برآمدات میں اس سے پچھلے ماہ کے مقابلہ میں 20 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلہ میں9.6 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ پچھلے چار سال کے عرصہ میں پہلی مرتبہ اکتوبر میں سر پلس رہا ۔رواں سال اکتوبر میں کرنٹ اکائونٹ بیلنس 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسے زائد ریکاڈ کیا گیا جو کہ رواں سال ستمبر میں 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ اکتوبر 2018ء میںایک ارب 28 کروڑ ڈالر تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ برآمدات میں اضافے پر برآمدکنندگان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔








